اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی کردستان کے صدر اور پیٹریاٹک یونین آف کردستان کے نائب سربراہ نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ کرد رہنماؤں نے امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ عراق کے سکیورٹی اور سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔
کل العراق نیوز کے مطابق مسعود بارزانی اور برھم صالح نے اربیل میں جان کیری کے ساتھ بغداد میں نئي حکومت کی تشکیل کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ بارزانی نے اس سے قبل کہا تھا کہ وہ امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ عراقی کردستان کی آزادی کے بارے میں گفتگو کریں گے۔ بارزانی نے اس سے پہلے بھی عراق کی صورت حال سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے کردستان سے باہر علاقوں میں پیشمرگہ فوج بھیج کر ان علاقوں پر کردوں کے قبضے کی بات کی تھی۔ جان کیری آج صبح عراقی کردستان پہنچے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲